ایرانشاممشرق وسطی

شام اور اقوام متحدہ کے مثبت تعاون کی حمایت کرتے ہیں، وزیرخارجہ ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے تہران کے عزم پر زور دیتے ہوئے دمشق اور اقوام متحدہ کے درمیان ہر طرح کے مثبت تعاون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے منگل کو تہران میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے گیرپیٹرسن سے ملاقات میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے ایران کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل نہیں ہوپائی تھی اور نتیجے میں اس سلسلے میں کام بھی شروع نہیں ہوسکا تھا۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ کوششیں انجام دی ہیں کہا کہ تہران نے ہمیشہ دمشق اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کی توسیع کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے گیرپیٹرسن نے بھی اس ملاقات میں شام کے بارے میں بعض ملکوں کے ساتھ ہونے والے صلاح و مشورے سے ایرانی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button