
سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے ایئر ڈيفنس میزائل سسٹم نے اسرائیل کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق شام کے ايئر ڈیفنس میزائل سسٹم نے شام کی فضائی حدود میں اسرائیل کے متعدد میزائلوں کو تباہ کردیا۔ شام کے فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنکی طیاروں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود سے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں میزائلوں سے حملہ کیا جنھیں شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے ناکام بنادیا ہے۔