عربمشرق وسطی

خلیفہ حفتر کی فوجوں نے طرابلس کے نواح سے پسپائی اختیار کرلی

لیبیا کی قومی حکومت کی فوجوں نے خلیفہ حفتر کی فوجوں کو دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقوں سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کی قومی حکومت کی فوج نے طرابلس کے اطراف میں شدید بمباری اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی علاقے سے پسپائی پر مجبور ہوگئی۔طرابلس میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سبعہ سیکٹر کا پورا علاقہ قومی حکومت کی فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے جہاں سے خلیفہ حفتر کی فوجیں طرابلس پر گولہ باری کیا کرتی تھیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق خلیفہ حتفر کی نیشنل آرمی نے عین زارہ کے علاقے سے بھی پسپائی اختیار کرلی ہے۔لیبیا کی قومی حکومت کے فوجی ترجمان کرنل محمد قنوتر نے اس آپریشن کو جنگ کے تمام سیکٹروں پر پیشقدمی کا سنگ میل قرار دیا ہے۔خلیفہ حفتر کی فوجوں نے چار اپریل سے طرابلس پر حملے کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد دارالحکومت پر قبضہ کرکے لیبیا کی قومی حکومت کا خاتمہ کرنا تھا۔خلیفہ حفتر کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کی حمایت حاصل ہے جبکہ عالمی برداری اور اقوام متحدہ فائز سراج کی قیادت والی قومی حکومت کو تسلیم کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button