ایرانمشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی کے انتقام کا زوردار آغاز ہوا

اسلامی جمہوریہ ایران نے سردار محاذ استقامت شہید جنرل سلیمانی اور دیگر شہدائے استقامت کے خون ناحق کے انتقام کی کارروائي شروع کردی ہے

پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل کی رات ایک بجکر تیس منٹ پر عراق کے صوبہ الانبار میں امریکا کی عین الاسد فوجی اڈے پر میزائلی حملے شروع کئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایرو اسپیس ڈیویژن نے یا زہرا کے رمزیہ کلمے سے کارروائي کا آغازکیا اور عین الاسد فوجی اڈے پربیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی۔آخری اطلاع ملنے تک امریکا کے عین الاسد فوجی اڈے پر میزائلی حملوں کے تین مرحلے انجام پاچکے ہیں ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا عین الاسد فوجی اڈہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

بعض ذرائع نے عراق کے اربیل ہوائی اڈے کے قریب بھی ایک امریکی ملٹری بیس پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میزائلی حملے کے بعد اربیل ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران نے ان عرب ملکوں کو بھی خبردار کیا ہے جہاں امریکا کے فوجی اڈے موجود ہیں ۔

ایران نے اعلان کیا ہے جس ملک سے بھی امریکی جنگی طیارے ایران پر حملے کے لئے اڑان بھریں گے وہ بھی ایران کے جوابی حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔اسی کے ساتھ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بھی عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملے شروع کردیئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button