شاممشرق وسطی

صوبہ ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شامی فوج نے شمالی شام کے صوبہ ادلب کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئےقطرہ ، حران اور السرج قصبوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

فارس نیوز اینجسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج ، کچھ گھنٹے پہلے جنوبی صوبہ ادلب کے ام التینہ ، المدیرسہ اور برنان دیہاتوں کو بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

صوبہ ادلب ، شام میں دہشت گردوں کا آخری گڑھ ہے۔

بحران شام دوہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے وسیع حملوں سے شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے اس ملک میں داعش دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کر دیا ہے اور دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button