ایشیاپاکستان

بجلی کی مسلسل سپلائی پر ایران کی قدردانی

پاکستان کے وزیر توانائی نے پاکستان کو مسلسل بجلی کی سپلائی جاری رکھے جانے میں ایران کی توانیر کمپنی کے تعاون کی قدردانی کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسلام آباد میں ایران کی توانیر کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں ایران اور پاکستان مشترکہ مواقف اور نظریات کے حامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس بارے میں اسلام آباد، ایران کی توانیر کمپنی کے تعاون کی قدردانی کرتا ہے۔

اس نشست میں پاکستان کے مختلف دیگر علاقوں میں ایران کی بجلی کی سپلائی سے متعلق مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

ایران اور پاکستان نے دو ہزار ایک میں بجلی کی سپلائی کے پہلے معاہدے پر دستخط ک‏ئے تھے اور جب سے اب تک ایران کی جانب سے پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button