حسن نصراللہعربلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

صیہونی حکومت کے ناجائز وجود کی بقا کی ذمہ دار عرب حکومتیں ہیں : سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی حکومتیں امت مسلمہ کے مسائل کی ذمہ دار ہیں

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر صیہونی حکومت کا ناجائز وجود اب تک باقی ہے ۔ حزب اللہ کے سربراہ نے منگل کی رات جنوبی بیروت میں سیدالشہداء کمپلکس میں کہا کہ آج امت مسلم اور علاقے کو جو مسائل و مشکلات درپیش ہیں ان کی ذمہ دار عرب حکومتیں اور خلیج فارس کے عرب ممالک ہیں ۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کی بھی قدردانی کہ جس نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا اور علاقے میں داعش دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button