عراقمشرق وسطی

عراق کے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب/ ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کی کوشش

المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے سعودی عرب کے دورے کا ایک مقصد سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور دونوں ممالک کو ایکدوسرے کے قریبی لانے کی کوشش کریں گے۔ ایرانی حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب علاقائی ممالک اورعوام کے خلاف جارحانہ پالیسی ترک کردے اور علاقائی ممالک اور عوام کے خلاف امریکہ و اسرائیل کے ساتھ تعاون بند کردے تو اس کے ساتھ کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی عراق، شام، یمن ، لیبیا ، قطر اور مصری عوام کے خلاف جارحانہ پالیسیاں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ ایران متعدد بار یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کو جنگ بند کرنے اورمعاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی پیش کش بھی کرچکا ہے۔ سعودی عرب نہ صرف ایران بلکہ عرب ممالک کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ بنا ہوا ہے ، سعودیہ نے عراق اور شام کے بعد یمن اور قطر کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button