فلسطینمشرق وسطی

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 2 فلسطینیوں کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں غرب اردن میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کے روز کئی فلسطینیوں نےاسرائیلی فوج کی جارحیتوں کے جواب میں ا پنی گاڑیوں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی گاڑیوں سے ٹکرانے والے صیہونی فوجیوں کی حالت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔اسلامی مزاحمت کے جوان، غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ان دو فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حماس کے نگراں ٹاور کو نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے کے بعد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button