عراقمشرق وسطی

عالم عرب میں سعودی عرب کی تنہائی میں اضافہ

عالم عرب میں قطر اور سوڈان میں قربت کی وجہ سےسعودی عرب کی تنہائی میں اضافہ ہوگیاہے۔

قطر کی سرکاری خـبررساں ایجنسی قنا کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر قطر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ سوڈان کے صدر کا سوڈان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرون کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

سوڈان کے صدر اس سفر میں قطر کی طرف سے ملنے والی امداد پر قطر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ دنیائے عرب میں قطر کی حمایت کرنے کے پابند بھی ہوں گے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سوڈان اب سعودی عرب کے کیمپ سے دور ہوکر قطر کے ساتھ اتحاد قائم کررہا ہے اور سعودی عرب کو دنیائے عرب میں تاریخی سیاسی شکست اور تنہائی کا سامنا ہے۔ قطر نے سوڈان کو ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button