پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے منگل کے روز ایک بیان میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی حکومت کے ساتھ جس نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے روابط کی برقراری کا موضوع ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔