عراقمشرق وسطی

عراق کا واضح اعلان: ایران مخالف امریکی پابندیوں کا حصہ نہیں ہوں گے

عراق کے وزیراعظم نے ایک بار پھر یورپی ممالک پر یہ واضح کردیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات میں ایک بار پھر امریکی پابندیوں کے خلاف بغداد کے مؤقف کو دہرایا۔

عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک تمام ممالک، عربی اور پڑوسی ملکوں بشمول ایران اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور موثر تعاون چاہتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوگا اسی لئے بغداد خطے میں کسی بھی طرح کی نئی صف بندی بالخصوص ایران مخالف امریکی پابندیوں کا حصہ نہ بننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

فریقین نے اس موقع پر خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button