ایرانمشرق وسطی

ایرانی وزیر دفاع نے آرامکو پر حملے میں ایرانی نقش کو رد کردیا

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات آرامکو پرحملےمیں ایران کے نقش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو پر حملے کی ذمہ داری یمنیوں نے قبول کی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ معاملہ واضح ہے جو دو ملکوں کے درمیان رونما ہوا ہے اور اس واقعہ کے رونما ہونے کے علل اور اسباب بھی نمایاں ہیں ایک ملک پر دوسرے ملک نے پانچ سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے۔ یمنی اپنے دفاع پر قادر ہیں انھوں نے دو سال پہلے بھی امارات پر اسی قسم کا حملہ کیا تھا اور ان کے پاس 1200 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور اسی طرح ڈرون طیارے بھی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا سعودی عرب پر حملے میں کوئی نقش نہیں ہے اورامریکہ خطے میں اپنی شکست کو چھپانے کے لئے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button