
عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے ایک قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے ایک قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔
سکیورٹی سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ الانبار کے علاقہ النخیب سے ابو بکر بغدادی کے قریبی رشتہ دار عبد ملاجی عکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں ابوبکر بغدادی کی گرفتاری کے لئے 25 ملین ڈالر مقرر کئے ہیں۔