یورپ

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کا 54 ویں ہفتے بھی مظاہرہ

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے مظاہرے 54 ویں ہفتے بھی جاری رہے اور فرانس کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان مظاہروں میں شرکت کر کے سرمایہ دارانہ نظام کی مذمت کی۔

پیرس سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یلوجیکٹ تحریک کے کارکنوں نے سنیچر کو مسلسل 54 ویں ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں ایسے میں مظاہرے کئے کہ اس تحریک کو شروع ہوئے ایک سال ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران صدر امانوئل میکرون اور ان کی اقتصادی پالیسی کے خلاف خلاف نعرے لگائے۔

فرانس کے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے 54 ویں ہفتے بھی جاری رہے جبکہ حکومت نے پچھلے ہفتوں کے دوران ان مظاہروں کو طاقت کے ذریعے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی-

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نومبر 2018 میں مظاہرے شروع ہوئے۔ ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک 11 افراد ہلاک اور 14 ہزار زخمی اور گرفتار ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button