ایرانمشرق وسطی

متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے ۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات العربی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دو سے تین ایسے عرب ممالک ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ روابط کی برقراری سے انھیں تحفظ مل جائے گا جو ان کی بڑی غلطی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی بھی طور امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ یکطرفہ طور پر ایرانی قوم پر جنگ مسلط کرے اس لئے کہ جنگ سے سب کو نقصان ہو گا کیونکہ جنگ، جنگ ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی جنگ دہشتگردی ہے اور ایران دہشتگردوں کے ساتھ گفتگو نہیں کرے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ کا مکمل انٹرویو آج العربی ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button