عربمشرق وسطی

مصر میں دھماکہ، پانچ فوجی ہلاک

مصری فوجی کنوائے کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بم کا یہ دھماکہ صوبہ سینا کے شمالی شہر العریش میں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس وقت پھٹ گیا جب فوجی کارواں وہاں سے گزر رہا تھا۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
جمعے کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب غیر ملکی سیاحوں کی بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں چار ویتنامی سیاح ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button