ایرانمشرق وسطی

مصنوعی تحقیقاتی سیاروں پر کام جاری ہے، ایرانی وزیر دفاع کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خلا میں بھیجنے کے لیے کئی ایک مصنوعی سیاروں کی تیاری کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ایران کے خلائی اور میزائل پروگرام سے متعلق مغربی ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والی بعض رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع میں جدید ترین خطوط پر استوار تحقیقاتی سیاروں اور میزائلوں کی تیار کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاید یہ سرگرمیاں دوسروں کے لئے غیرمعمولی ہوں تاہم ہمارے لئے یہ ایک عام سی بات ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت چار سے پانچ تحقیقاتی سیاروں پر کام جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبے مناسب وقت پر مکمل کر لیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں یہ اعلان کیا تھا کہ ملکی ساختہ مصنوعی سیارہ ناہید-ایک، تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اور اسے خلا میں بھیجنے کے لیے عنقریب محکمہ دفاع کے حوالے کردیا جائے گا۔
پروگرام کے مطابق ٹیلی مواصلاتی سیارے ناہید ایک کو زمین کے مدار میں دو سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر نصب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button