مشرق وسطیدنیایورپ

تیونس کے صدر پر قاتلانہ حملے میں صیہونی دہشتگرد ٹولے کے ملوث ہونے کا امکان

Tunus

الشعب تحریک کے سربراہ زہیر المغزاوی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت کرنے کی بنا پر تیونس کے صدر قیس سعید پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

تیونس کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کی رات تیونس کے صدر پر قاتلانہ حملے کی خبر دی تھی۔ ان کو زہریلے مادے سے آلودہ خط ارسال کر کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زہر سے آلودہ یہ خط دو روز قبل تیونس کے صدر کے دفتر ارسال کیا گیا تھا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تیونس کے صدر محفوظ ہیں اور ان کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔ تیونس کی سیکورٹی فورس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تیونس کے تعلقات کی استواری کے بارے میں کئے جانے والے دعوے فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی امنگوں کے حامی کی حیثیت سے تیونس کے صدر سرکاری اور اصولی مواقف کے برخلاف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button