لبنانمشرق وسطی

ملک کے چپے چپے کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرائیں گے، سربراہ لبنانی فوج

لبنانی فوج کے سربراہ نے اپنے ملک کے تمام علاقوں کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جنوبی لبنان کی آزادی کی انیسویں سالگرہ اور عید استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنرل جوزف عون کا کہنا تھا کہ غاصبوں کے خلاف استقامت اور جدوجہد ملک کی تاریخ کا شاندار باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے چپے چپے کی اسرائیل کے قبضے سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
جنرل جوزف عون نے کہا کہ لبنانی عوام نے قربانیاں دے کر اپنی سرزمین کے ایک بڑے حصے کو صیہونی دشمن کے قبضے سے آزاد کرایا ہے اور وہ باقی ماندہ علاقوں کو آزاد کراکے ہی دم لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پچیس مئی سن دو ہزار کو اسرائیلی فوجی، ذلت و رسوائی کے ساتھ جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور ہوگئے تھے اور اس دن کو لبنان کی تاریخ میں عید استقامت کا نام دیا گیا ہے۔
لبنانی فوج کے سربراہ جنرل جوزف عون نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج نے حالیہ برسوں کے دوران زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں دہشت گردی کا خاتمہ اور اندرونی سلامتی کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button