ایرانمشرق وسطییورپ

امریکہ کی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا: مسلح افواج

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کے بہانے امریکہ کی جانب سے نام نہاد اتحاد بنانے کو ایک خطرناک اقدام اور خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ خطے میں امریکہ کی پُر خطر رفت و آمد اور اسکے فوجی اڈے، عملی طور پر لاقانونیت، شرارت اور بد امنی کا سبب بنے ہوئے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اسکے غیر قانونی اور امن و استحکام کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے اقدامات کی بابت بین الاقوامی اداروں کو بارہا خبردار کر چکا ہے۔

ایران کی مسلح افواج نے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقتصادی مفادات سے مخصوص پانی سے گزرتے وقت انہیں قوانین کی مکمل پابندی کرنا ہوگی اور اس دوران ہر قسم کی مہم جوئی اور پر امن جہاز رانی کے منافی اقدامات اورطرز عمل سے اجتناب کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصے سے آبنائے ہرمز میں امریکہ نے ایک نیا سیناریو شروع کیا ہے جس کے تحت وہ بحری جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنے کے بہانے ایک اتحاد بنانے کے درپے ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا یہ اقدام سیکورٹی ، سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے ایک مشکوک اقدام ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ اپنے اس اقدام سے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے علاوہ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ با آسانی اسلحہ جاتی تجارت کو فروغ دینے کے درپے ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button