عربمشرق وسطی

نجران میں سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی علاقے نجران میں ایک فوجی اڈے کو بدر ایف بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ نجران میں سعودی حکومت کے فوجی اڈے پر یمنی فوج کے اس حملے میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ انہیں بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

یمن سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے صوبے البیضا کے علاقے الناطع میں کارروائی کرکے جارح اتحادی فوجیوں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں جارح سعودی اتحاد نے میزائلوں اور گرینیڈ سے حملے کئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی یمن کے صوبوں الجوف اور تعز پر بمباری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button