ایرانمشرق وسطی

ایران اور افغانستان کے درمیان کسٹم معلومات کے تبادلے کا سمجھوتہ

ایران اور افغانستان میں کسٹم سے متعلق معلومات کے الیکٹرانک تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سمجھوتے پر تہران میں ایران اور افغانستان کے محکمہ کسٹم کے سربراہوں نے دستخط کیے۔ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کسٹم اور تجارتی لین دین سے متعلق معلومات کا تبادلہ الیکٹرانک طریقے سے کیا جائے گا۔ایران کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل مہدی میر اشرفی نے سمجھوتے پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی ضرورت زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اقتصادی لین دین کی بے پناہ گنجائش موجودہے جس سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔افغانستان کے محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل احمد رشاد پوپل نے اس موقع پر کابل اور تہران کے درمیان کسٹم تعاون کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان قانونی تجارت کو فروغ دینے لیے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدی گزرگاہیں قائم کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button