مشرق وسطیامام خامنہ ایایرانفلسطینمثالی شخصیات
حماس کا قائد انقلاب اسلامی کے نام تہنیتی پیغام
حماس کا قائد انقلاب اسلامی کے نام تہنیتی پیغام
اسماعیل ہنیہ نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو اسلامی استقامت کے میدان میں بہت بڑا کارنامہ قرار دیا جس سے صیہونی-امریکی دہشتگردی کے مقابلے میں مضبوط قلعہ وجود میں آیا۔
اسماعلی ہنیہ نے کہا کہ ہم اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسویں سالگرہ پر اللہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مزید کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک حماس پوری فلسطینی قوم کے ساتھ اس مبارک سالگرہ کو قابل فخر و مباہات سمجھتی ہے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، استقامت اور فلسطینی قوم کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے گرانقدر موقف اورمسلسل حمایت و مدد پر اُس کا شکریہ ادا کرتی ہے۔