ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پابندیوں نے ایران کو ایک مضبوط ملک بنا دیاہے: پاکستانی وزیر علی حیدر زیدی

پاکستان کے وزیر جہاز رانی سید علی حیدر زیدی نے گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں نے ایران کو ایک مضبوط ملک بنا دیا ہے۔

اس موقع پرانہوں نے ایران کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

پاکستان کے وزیر جہاز رانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں سمیت شپنگ اور میری ٹائم میں اہم پیشرفت کی ہے۔

سید علی حیدر زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت و مزاحمت دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستانی وزیر جہا رانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.

اس موقع پرایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے تعلیمی، صنعتی، صحت اور دوسرے شعبوں میں ملکی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کارکردگیاں اسلامی انقلاب کی مرہون منت ہیں۔

سید محمد علی حسینی نے کہا کہ فلسطین سمیت دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی رکن ہے اور آج خطے میں تمام ممالک کے درمیان مشترکہ مذاکرات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہم نے ہرمز امن منصوبے کو پیش کیا۔

پاکستان کے وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، پاکستان کے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق پاکستانی مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پرشرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button