ایشیاپاکستاندنیا

پاکستان اور چین کی باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید

چین کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے

چین کے وزیراعظم لی کہ چیانگ نے بیجنگ میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کی توسیع و ترقی کے لئے لازمی مدد پیش کرنے پر چین کی آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلام آباد کے ساتھ بنیادی تنصیبات ، اقتصاد اور تجارت کومضبوط بنانے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔چین کے وزیرا‏عظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو پڑوسیوں کے ساتھ چین کی سفارتی ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ وہ اسلام آباد کی خودمختاری ، اقتداراعلی ، ارضی سالمیت اور جائز حقوق کی حمایت کرے گا۔پاکستان کے وزیراعظم نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی صورت حال مستحکم ہے اور بحال ہو رہی ہے اور اس میں چین کی مددکی ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام نے تعاون کے مختلف معاہدے پر دستخط کئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button