ایشیاپاکستان

پاکستان: شہر شگر میں آتشزدگی

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے شہر شگر میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں دس گھر جل کر راکھ ہو گئے اور آگ کی لپیٹ میں آکر پانچ افراد دم توڑ گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق شگر شہر کے سیاحتی مقام بیسل میں آتشزدگی کا یہ ہولناک واقعہ پیش آیا- مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور کمیونیکیشن کی سہولیات اور ریسکیو ادارے نہ ہونے کی وجہ سے بروقت امدادی کارروائی نہ ہو سکی اور نتیجے میں اس قدر نقصان ہوا۔

حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی امدادی کارروائی کے لئے موقع پر پہنچ گئی-

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں شدید بارش اور طوفان کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-

طوفان باد وباراں میں ہلاکتیں اوکاڑہ اور ملتان میں ہوئیں جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع طوفان سے متاثر ہوئے اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button