دنیایورپ

وینیزوئیلا میں ایک اور بغاوت ناکام

وینیزوئیلا کے صدر نے کہا ہے کہ ملک میں بغاوت کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ ایک فسطائی دہشت گرد گروہ ملک میں جمہوریت پر شب خون مارنا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیکورٹی اداروں نے ان کے قتل کی سازش کرنے والے فسطائی دہشت گرد گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔
صدر نکولس مادورو نے کہا کہ یہ باغی گروہ نہ صرف انہیں بلکہ اہم سیاسی رہنماؤں کو قتل کر کے فوج کے ایک سابق افسر کو اقتدار میں لانا چاہتا تھا۔
دوسری جانب وینیزوئیلا کے وزیر ٹیلی مواصلات نے کہا ہے کہ صدر نکولس مادورو کے دشمنوں نے سوکری، لاندر اور اولیسس نامی تین غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کو اجیر کیا تھا تاکہ صدر مادورو کو اغوا کرنے کے بعد انہیں قتل کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر نکولس مادورو کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوث غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کا تعلق اسرائیلی، امریکی اور کولمبیا سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button