ایشیاپاکستان

پاکستان میں اندوہناک حادثہ، 27 مسافر زندہ جل گئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں اندوہناک ٹریفک حادثے میں 27 مسافر زندہ جل گئے

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق کراچی سے مسافر کوچ پنجگور جا رہی تھی کہ بیلہ کراس کے مقام پر مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہو گیا جس سے کوچ بے قابو ہو کر مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزدا ٹرک میں لوڈ سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کے ڈرموں سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے سے 27 مسافر کوچ میں جھلس کر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم علاقے میں فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھائی گھنٹے بعد کوچ میں لگی آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button