ایشیاپاکستان

پاکستان میں مذہبی آزادی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی، دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو بے بنیاد بتاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے اور انھیں برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ ایک ملک کے داخلی امور میں مداخلت ہے۔
اس ترجمان نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں امتیازی سلوک برتا گیا ہے اور علاقے کے بعض ملکوں میں اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں کی صورت حال، غاصبانہ قبضے اور مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button