ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران پر پابندیاں ٹرمپ کے پاگل پن کا ثبوت ہیں، پاکستانی علمائے کرام

پاکستان کے علمائے کرام نے ایران کے خلاف تازہ امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کے پاگل پن کا ثبوت قرار دیا ہے۔

پاراچنار سٹی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرّم کے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے عالم اسلام کے عظیم رہنما کے دفتر پر پابندی لگا کر اپنے پاگل پن کا ثبوت پیش کیا ہے۔
پاکستان کے علمائے کرام نے کہا کہ عالم اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے دنیا کے تمام مسلمانوں و مظلوموں کی ہمہ وقت حمایت کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل سمیت اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
علمائے کرام نے تمام مسلمانوں سےاپیل کی ہے کہ وہ آپس میں بھائی چارہ قائم رکھیں اور امریکی مصنوعات کی خرید و فروخت کی بجائے ملکی مصنوعات کو ترجیح دیں۔
پاکستانی علمائے کرام نے امریکہ کو دہشت گردوں کا سرغنہ اور اسرائیل کو عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض اسلامی ممالک کی جانب سے امریکہ کی تابعداری کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button