دنیایورپ

ایک سال میں 40 صحافی قتل زیادہ ترہلاکتیں امریکہ میں

امریکا میں سب سے زیادہ صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں 18 صحافی قتل ہوئے۔

انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ (آئی پی آئی) نے صحافیوں کے خلاف جرائم ختم کرنے کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتیں صحافیوں کے تحفظ، ان کے خلاف جرائم اور قتل کی تحقیقات میں ناکام ہورہی ہیں۔

آئی پی آئی کی ڈیتھ واچ کے مطابق گزشتہ برس 40 صحافی جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے 25 کو کرپشن یا جرائم سے متعلق سرگرمیاں بے نقاب کرنے کے جواب میں نشانہ بنایا گیا۔

ڈیتھ واچ کے مطابق افغانستان، شام اور یمن میں 8 صحافی تنازعات کی کوریج کے دوران جبکہ ایک سول تنازع کی کوریج کے دوران ہلاک ہوا۔

علاوہ ازیں 6 صحافی کام کے دوران ہلاک ہوئے۔ جبکہ امریکا میں سب سے زیادہ صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں 18 صحافی قتل ہوئے۔

ڈیتھ واچ ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ برسوں اکثر صحافیوں کو جمہوری نظام حکومت کے درمیان نشانہ بنایا گیا اور ان ممالک میں ایسے جرائم کو استثنیٰ دیے جانے کی شرح بھی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ رپورٹ صحافیوں کے خلاف جرائم ختم کرنے کے عالمی دن پر شائع کی گئی ہے جو اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 2 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button