ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور ایران کے دینی مدارس کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان کے وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا ہے کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں پرعزم ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد میں ایران کے حوزہ ھای علمیہ یا دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے علما کے وفود کے ایران اور پاکستان کے دوروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں پرعزم ہے۔ پیرنورالحق قادری اور آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے علماکے وفود کے دوروں اور اسلامی مذاہب کے مابین قربت و اتحاد کے میدان میں تعاون کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔
پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایرانی وفد کی جانب سے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت کو بھی قبول کیا۔
ایران کے حوزہ ھای علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی جمعرات کو پاکستان پہنچے ہیں وہ اس دورے میں پاکستان کے شیعہ و سنی علما اور دیگر شخصیات سے ملاقات اور دینی مدارس کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button