دنیا

پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

یونان کے جزیرے لاسبوس میں پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹنے سے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 57 افراد کو بچا لیا گیا۔

اس کشتی حادثے میں مرنے والوں میں 2 لڑکیاں، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق افریقی ممالک سے ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف ریسکیو حکام کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، سرچ آپریشن میں نیوی کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں زیادہ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی اُلٹ گئی خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button