ایرانایشیاکشمیرمشرق وسطی

ڈاکٹر ولایتی کی مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر تاکید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق وزير خارجہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ وجے گوکلہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے عالمی ظالمانہ پابندیوں کے حوالے سے ایران کا بھر پور تعاون اور مثبت کردار ادا کیا ہے اور ایران کو توقع ہے کہ ہندوستان آئندہ بھی اپنا مثبت کردار جاری رکھےگا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ، ہندوستان ، افغانستان ، پاکستان اور مرکزی ایشیائی ممالک باہمی تعاون کے ساتھ خطے میں پائدار امن و صلح قائم کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مسئلہ کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ہندوستان ایران کو ایک اہم اور مؤثر اسلامی ملک سمجھتا ہے۔ ہندوستان کے نائب وزير خارجہ نے تیل ، گیس اور چابہار کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button