افغانستانایشیا

کابل میں گیس ٹینکر میں دھماکہ، 3 ہلاک، 23 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گیس کے ایک ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تئیس دیگر زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ میر نے بتایا ہے کہ جمعرات کی رات یہ واقعہ مکروریان کے ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں آگ رہائشی کمپلکس میں سرایت کر گئی جس میں تین افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ تئیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں چھے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کے اسٹیشن کے قریب گیس کا ایک ٹینکر کھڑا ہوا تھا جس میں آگ لگ گئی اور پھر یہ آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔
اس سے قبل سیکورٹی ذرائع نے خبر دی تھی کہ گیس کے ٹینکر کو مقناطیسی بم کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button