عربمشرق وسطی

جمال خاشقجی قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اصل قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لیے شفاف اور جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے جمعرات کے روز جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث گیارہ ملزمان کے خلاف مقدمہ شروع کیے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے، پانچ کے لیے سزائے موت کی سفارش کی ہے۔
جمال خاشقجی دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور اٹھارہ دن کے پس و پیش کے بعد سعودی حکام نے ان کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سعودی ولی عہد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا براہ راست حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button