ایشیاپاکستان

ہندوستان اور پاکستان کے مابین کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط

ہندوستان اور پاکستان نے کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

معاہدے پر دستخط کے ‏بعد پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نو نومبر کو کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔انھوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار سکھ یاتری کرتار پور راہداری استعمال کریں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ سکھ یاتری ہفتے بھر کرتار پور صاحب پر حاضری دے سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق ہندوستان دس دن قبل سکھ یاتریوں کی فہرست فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے استفادے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ درکار ہوگا جبکہ پاسپورٹ پر اسٹیمپ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button