ایرانمشرق وسطی

ہندوستان کی جانب سے ایران سے تیل کی مزید درآمدات کا اعلان

بھارت پٹرولیم کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان نے فروری اور مارچ کے مہینوں میں ایران سے ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کے پریس ذرائع کے مطابق بھارت پٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر آر راما چندرن نے کہا ہے کہ ہندوستان کی آئل ریفائنریوں میں ایرانی تیل کو خاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسی بنا پر بھارت پٹرولیم نے تین ماہ کے وقفے کے بعد ایران سے دس لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی اس آئل کمپنی نے امریکی دھمکیوں کے باوجود گذشتہ سال جون میں ایران سے تیل درآمد کئے جانے کے سمجھوتے میں درج مقدار سے دس لاکھ بیر تیل زیادہ درآمد کرنے کی درخواست کی تھی۔

ہندوستان، ایران سے تیل درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ جو ملک بھی ایران سے تیل خریدے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مگر دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ روس، ہندوستان، چین اور ترکی کی جانب سے امریکی پابندیوں پر عمل نہ کئے جانے پر ٹرمپ نے مجبور ہو کر اپنی پسپائی کا اعلان کیا اور ہندوستان، چین، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے حوالے سے چھوٹ دے دی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button