انسانی حقوقعربمشرق وسطییمن

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

دوسری طرف جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بھی فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی صوبے الحدیدہ کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن پرجارح سعودی اتحاد کے یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب سوئیڈن میں گذشتہ دسمبر میں فائربندی کے لئے ہوئے سمجھوتے کے بعد اٹھارہ دسمبر سے جنگ بندی نافذ ہے لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے ایک دن بھی فائربندی کی پابندی نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button