
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ۱۰مارچ کو رمضان المبارک کا چاند پیداہوگا اور ۱۱ مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند۱۰مارچ کو دوپہر۲ بجے پیداہوگا، چاند کی عمر۱۱مارچ کو ۲۸گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے ۱۱ مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ اس روز چاند دیکھنے کیلئے وسطی ، زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔