ایشیاپاکستان

پاکستان میں پندرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے سمیت دیگر جرائم میں ملوث پندرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت  چونتیس افراد شہید ہوئے تھے۔
سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے علاوہ بیس دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے پندرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق ایسے وقت میں کی ہے جب پاکستان میں سولہ دسمبر کے سانحے میں شہید ہونے والے اسکولی بچوں اور اساتذہ کی برسی منائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چار سال قبل سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو بتیس کم سن بچوں اور متعدد اساتذہ کو شہید کر دیا تھا۔
تحریک طالبان پاکستان نے دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button