دنیا

8 دن میں الیکشن نہیں کراوں گا: صدر مادورو

وینزویلا کے صدراپنے موقف پر ڈٹ گئےاور 8 دن میں الیکشن کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے یورپی ممالک کی جانب سے آٹھ روز میں الیکشن کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ایک انٹرویو میں مادورو کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ انتخابات دو ہزار پچیس میں منعقد ہونگے۔

نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ یورپ کو ایسے مطالبات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ وینزویلا یورپ کا حصہ نہیں، ان کا مطالبہ بے کار ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے بیان دیا تھا کہ وینزویلا میں آٹھ روز کے اندر نئے انتخابات نہ کرائے گئے تووہ اپوزیشن رہنما گوائیڈو کو صدر تسلیم کر لیں گے۔ جرمنی اور اسپین نے بھی فرانسیسی صدر کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر گائدو کو صدر تسلیم کرنے کے بعد کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، موجودہ صدر مادورو نے امریکا پر تختہ الٹنے کی سازش کا الزام لگایا۔ وینزویلا کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر نے مجھے مافیا کے ذریعے مارنے کا حکم دے رکھا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر نے ماسکو میں ترک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا وینزویلا میں اپوزیشن کی پشت پناہی چھوڑ دے، امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی ممکنہ فوجی مداخلت تباہ کن ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button