
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں آرامکو آئیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی اڈوں کے خلاف یمنی فوج کی بےمثال کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے اس سے قبل آرامکو آئل تنصیبات کے ساتھ ہی سعودی عرب کے ابہا و جیزان ہوائی اڈوں ، خمیس مشیط فوجی اڈے اور سعودی عرب کے دیگر حساس اور بنیادی اہداف کو میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔