مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع مقدس عالمی استکبار کی سازشوں کے خلاف عوامی مزاحمت کی علامت ہے۔ ایڈمرل تنگسیری نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مختلف شعبوں میں موجود مسائل اور مشکلات پر غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ دفاع مقدس استقامت، پائداری ، ایثار اور قربانی کی علامت ہے۔
انھوں نے بیت المقدس آپریشن اور خرم شہر کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ اسلام نے خرم شہر کو آزاد کرکے ثابت کردیا کہ خا لی ہاتھ بھی بہت سے کام کئے جاسکتے ہیں۔