خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے اور فلسطینی سرزمین کے دفاع سے متعلق پی ایل او کے قومی دفتر نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے غلط استفادہ کرتے ہوئے سینچری ڈیل کے ناپاک منصوبے پرعمل در آمد کے دائرے میں فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق نقشے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ بلیو اینڈ وائٹ جماعت کے ساتھ فلسطینی اراضی کو ضم کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور کابینہ کی تشکیل کے بعد 6 ماہ میں اس پرعمل در آمد کیا جائیگا۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close
-
انسداد کورونا مہم میں سپاہ پاسداران پیش پیش+ تصاویر29 March 2020