شاممشرق وسطی

حلب کے شہروں میں امریکہ مخالف مظاہرے

شام کے صوبہ حلب کے عوام نے مختلف مقامات پر مظاہرے کر کے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مظاہرین نے صوبہ حلب کے کئی شہروں میں مظاہروں کے دوران واشنگٹن کے خلاف نعرے لگائے اور شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک کے قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شام میں ترکی اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے- مظاہرین امریکہ اور ترکی کے فوجیوں سے اپنے ملک سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک بعض حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ اور دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں۔ ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔ فریقین نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔حکومت شام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button