
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ایرانی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائل حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ عین الاسد پر ایران کے حملے کا جواب دیتا تو ایران جوابی کارروائی میں امریکہ کے 400 ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بناتا اور ایرانی فورس اس کے لئے مکمل طور پر آمادہ تھیں اور ہمارا خيال تھا کہ امریکہ ضرور جواب دےگا اور امریکی جوابی حملے کی صورت میں ہم امریکہ کے 400 ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران کی دفاعی پوزیشن اتنی قوی اور مضبوط ہے کہ امریکہ جیسا دشمن بھی ایران پر حملے سے پہلے فکر کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر حاجی زادے نے ایران کے نور سٹیلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلاء میں ایرانی کی موجودگی بہت ضروری تھی ، ایران نے خلا ءمیں سٹیلائٹ روانہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران بروقت قدم اٹھا کر درست سمت میں تیزی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہا ہے اور ایران کا یہ سٹیلائٹ ہر ڈیڑھ گھنٹے میں زمین کا چکّر لگا رہا ہے اور ایران کی بہت سی دفاعی ضروریات بھی پوری ہو گئی ہیں۔ ہمارا سیٹلائٹ دنیا کے گرد چکر لگا کر ہمیں اطلاعات فراہم کررہا ہے خلاء میں ایران کی موجودگی ایران کی بہت بڑی کامیابی کا مظہر ہے۔