رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
اُدھر اطلاعات ہیں کہ غرب اردن کے علاقوں کو قبضانے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کے منصوبے کے خلاف خود یہودیوں نے بھی مظاہرہ کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی بنیاد پر امریکہ کی ٹرمپ حکومت کی حمایت کے سہارے یکم جولائی کو غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو قبضانے کے اپنے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار ہاآریٹز کی رپورٹ کے مطابق چھے ہزار سے زائد یہودیوں نے نتن یاہو کے اس منصوبے کی مخالفت میں تل ابیب میں مظاہرہ کیا ہے۔