ایرانمشرق وسطی

پابندی کی مدّت بڑھی تو ایران کا جواب سخت ہو گا: موسوی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدّت میں توسیع کے لئے امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی پابندی کی مدّت میں توسیع کی گئی تو ایران، حالات کے مطابق عمل کرتے ہوئے سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی، اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکیں گے اس لئے کہ ان کا مطالبہ کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتا اور نہ ہی امریکہ، اب ایٹمی معاہدے کا رکن ملک رہا ہے۔

سید عباس موسوی نے اسی طرح ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں جرمنی کی جانب سے عراق کی اس وقت کی صدام حکومت کو کیمیائی ہتھیار فروخت کئے جانے کے خلاف ایران کی شکایت کے بارے میں کہا کہ ایرانی اور حتیٰ عراقی عوام کے خلاف صدام کے جرائم میں، جرمنی کا خاصا رول رہا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے عراق میں داعش دہشت گردوں کی دوبارہ سرگرمیوں اور اس ملک میں حشد الشعبی کے جوانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بارے میں بھی کہا کہ ایران، عراق کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہوں خاص طور سے داعش کے پھر پنپنے پر، تہران کو تشویش لاحق ہے۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکیوں کو عراقی عوام کے دباؤ کا سامنا ہے اسی لئے وہ چاہتے ہیں کہ داعش کی حمایت اور اس گروہ کی تقویت کر کے اسے عراق سے باہر نکلنے سے روکیں یا پھر ان کے انخلا کو موخر کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button